دنیا کی پہلی اے آئی وزیر نے ایوان سے خطاب کر کے تاریخ رقم کر دی

تاریخ میں پہلی بار ایک مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ وزیر نے پارلیمنٹ کے ایوان سے خطاب کیا ہے، اور یہ اعزاز البانیہ کو حاصل ہوا۔
گزشتہ روز البانیہ کی پارلیمنٹ میں "ڈیلا” نامی اے آئی وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقامی لباس میں ملبوس ڈیلا نے کہا کہ وہ انسانوں کی جگہ لینے نہیں بلکہ ان کی معاونت کرنے آئی ہیں۔
اے آئی وزیر نے کہا: "آئین کے لیے اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو اقتدار میں رہنے والے افراد کرتے ہیں۔”
یہ تاریخی موقع گزشتہ ہفتے اس وقت ممکن ہوا جب البانوی وزیرِاعظم ایڈی راما نے دنیا کے پہلے AI-generated حکومتی وزیر کے تقرر کا اعلان کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت ہے بلکہ مستقبل میں حکومتوں کے ڈھانچے اور فیصلوں کے انداز کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













